طلبا کو دینا ہوگا آخری سال کا امتحان، اس کے بغیر ڈگری نہیں: سپریم کورٹ

اٹارنی جنرل تشار مہتا نے یو جی سی کی طرف سے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ کورسز کے داخلہ کی شروعات کرنے کے لئے طلبا کے مفاد میں فیصلہ کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ آف انڈیا - فائل تصویر / Getty Images
سپریم کورٹ آف انڈیا - فائل تصویر / Getty Images
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کو ریاستوں اور یونیورسٹیوں کو دی گئی ہدایت میں کہا کہ آئندہ 30 ستمبرتک آخری برس کے امتحانات لئے بغیر طلبا کو ڈگری نہیں دی جاسکے گی حالانکہ ریاستوں کو یہ صلاح دی گئی ہے کہ وہ امتحانات کی تاریخ آگے بڑھانے کے لے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) سے درخواست کرسکتے ہیں۔

جج اشوک بھوشن کی صدارت والی جج آر سبھاش ریڈی اور جج ایم آر شاہ پر مشتمل بنچ نے معاملہ سماعت کے بعد حالانکہ کہا کہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت امتحانات منسوخ کئے جانے سے متعلق مہاراشٹر حکونت کا فیصلہ موثر ہوگا۔ اٹارنی جنرل تشار مہتا نے یو جی سی کی طرف سے کہاکہ پوسٹ گریجویٹ کورسز کے داخلہ کی شروعات کرنے کے لئے طلبا کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔


یو جی سی نے کہا کہ کچھ ریاستوں کی طرف سے امتحانات منسوخ کئے جانے کے فیصلہ سے اعلی تعلیم کی سطح پر راست طورپر اثر پڑے گا۔ یو جی سی نے ترمیم شدہ رہنما ہدایات جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ آخری برس کے تمام امتحانات کووڈ۔19کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے تحت لئے جائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ابھیشیک منو سنگھوی، شیام دیوان اور اروند دتار سمیت سینئر وکلا نے طلبا کی طرف سے عدالت سے اپیل کی کہ کورونا وبا کے قہر کے پیش نظر آخری برس کے امتحانات منسوخ کردیئے جانے چاہئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔