اقلیتی طبقات کو حکومتی اسکیمات سے مستفید کرانے کی جدوجہد جاری رہے گی: ندیم جاوید

کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے کل ہند صدر ندیم جاوید نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے رضاکار اب خود اقلیتی طبقات تک پہنچیں گے اور اس ضمن میں ان کی راہنمائی اور مدد کر یں گے۔

ندیم جاوید، تصویر آئی اے این ایس
ندیم جاوید، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی جانب سے نافد کی گئی مختلف اسکیمات سے اقلیتیں اور بطور خاص مسلمان برادری خاطرخواہ انداز میں اور بڑے پیمانے پر استفادہ حاصل کرنے میں مختلف وجوہات کی بناء پر ناکام رہتی ہیں، اس لیے تمام اقلیتی طبقات کو ان اسکیمات سے مستفید ہونے کے لیے ان کی راہنمائی اور ان اسکیموں کی اقلیتوں کے لیے صد فی صد نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم اور طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے کل ہند صدر ندیم جاوید نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے رضاکار اب خود اقلیتی طبقات تک پہنچیں گے اور اس ضمن میں ان کی راہنمائی اور مدد کر یں گے نیز، کوشش کی جائے گی کی اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی مستحق اور ضرورت مند فرد ان سرکاری اسکیمات سے مستفید ہونے سے محروم نہ رہے۔

مہاراشٹرا کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر نانا بھاؤ پٹولے کی صدارت میں ممبئی میں کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے ممبئی دورے کے دروان ندیم جاوید نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے موجود اسکیمات کو عوام میں بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے، نیز آسان طریقے سے ان کی تفہیم کی جائے گی تا کہ اقلیتی طبقات سے تعلق رکنھے والے زیادہ سے زیادہ افراد فائدہ حاصل کر سکیں۔


انھوں نے کہا کہ اقلیتی طبقات کا مکمل اعتماد حاصل کرنے کے لیے کانگریس کا اقلیتی شعبہ مسلسل اور جنگی پیمانے پر کام کرے گا۔ اس موقع پر ندیم جاوید نے، کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کا نام لیے بغیرکہا کہ چند نام نہاد مسلم سیاسی پارٹیاں، مسلمانوں کی صفوں میں انتشار پیدا کر کے اور مسلم ووٹوں کا بٹوارہ کرکے اپنا سیاسی فائدہ حاصل کر رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    /* */