غیر قانونی وصولی کرنے والے اسپتالوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: وزير اعلی یوگی

سی ایم یوگی نے کہا کہ کووڈ واریرس کے ساتھ بدسلوکی کے کچھ واقعات قابل مذمت ہیں۔ ہیلتھ ورکرس پورے عزم کے ساتھ دن رات ہماری خدمت میں مصروف رہتے ہیں، ان کے ساتھ بدسلوکی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر یو این آئی
یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ غیر قانونی وصولی کرنے والے اسپتال اور فرضی ڈاکٹر انسانیت کے مجرم ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹیم 11 کے ساتھ کووڈ- 19 کی جائزہ میٹنگ میں کہا کہ کچھ اضلاع میں اسپتالوں کے ذریعہ مریضوں سے غیر قانونی وصولی کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ جعلی ڈاکٹروں کی بھی اطلاعات ہیں۔ یہ لوگ انسانیت کے مجرم ہیں۔ ان کی مذمت کی جانی چاہیے۔ پولیس ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ واریرس کے ساتھ بدسلوکی کے کچھ واقعات قابل مذمت ہیں۔ ہیلتھ ورکرس پورے عزم کے ساتھ دن رات ہماری خدمت میں مصروف رہتے ہیں، ان کے ساتھ بدسلوکی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ ضلعی انتظامیہ کو ایسے واقعات پر سخت ایکشن لینا چاہیے۔ ہر صورت میں طبی کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنانا چاہیے۔


وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں ریمڈیسویر انجیکشن کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تمام اضلاع میں روزانہ علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ دوا سرکاری اسپتالوں میں مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو لازمی طور پر اس دوا کی طلب، سپلائی اور کھپت کی مکمل تفصیل رکھنی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */