افغانستان میں آندھی طوفان اور سیلاب، 4 افراد کی موت، 25 زخمی

صوبائی حکومت نے کہا گیا ہے کہ بھاری بارش کے سبب جمعہ کی شام صوبے میں اچانک سیلاب آ گیا، جس میں 3 بچوں سمیت 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

جلال آباد (افغانستان): افغانستان میں سابق نانگرہار صوبہ میں بھاری بارش اور اچانک آنے والے سیلاب سے چار افراد کی موت ہو گئی اور 25 دیگر زخمی ہو گئے۔ صوبائی حکومت نے ہفتہ کو یہاں ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھاری بارش کے سبب جمعہ کی شام صوبے میں اچانک سیلاب آ گیا، جس میں 3 بچوں سمیت 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔

خبررساں ایجنسی شنہوا کی رپورٹ کے مطابق تباہ کن سیلاب میں 300 گھر بہہ گئے یا بری طرح تباہ ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہزاروں ایکڑ کھیتی بھی تباہ ہو گئی ہے۔


دریں اثنا، شمالی بلخ، سمنگان، تخار، قندج اور بغلان صوبوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں نے باغات اور پھل دار درختوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ افغانستان کے محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ملک کے 34 میں سے 18 صوبوں میں مزید بارش اور سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔