اسٹالن نے ماہی گیروں کی رہائی کے لئے جے شنکر سے کی اپیل

اسٹالن نے کہا کہ ’’میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ مناسب سفارتی ذرائع کے ذریعہ سری لنکا کی حکومت پر دباؤ بنائیں اور ماہی گیروں کی رہائی کو یقینی بنائیں۔‘‘

اسٹالن، تصویر آئی اے این ایس
اسٹالن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چنئی: تمل ناڈو کے وزیراعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتے کو سری لنکا کے ذریعہ حراست میں لئے گئے 56 ماہی گیروں اور ان کی 75 کشتیوں کو آزاد کرانے کے لئے سفارتی سطح پر قدم اٹھانے کے لئے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے اپیل کی ہے۔

ایم کے اسٹالن نے ڈاکٹر جے شنکر کو لکھے خط میں 12 ماہی گیروں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لئے ان (ڈاکٹر جے شنکر)کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 13 جنوری کو ہونے والے پونگل فیسٹیول کے پیش نظر 56 ماہی گیروں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لئےکوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہئے، تاکہ یہ ماہی گیر اپنے گھروالوں کے ساتھ تہوار منا سکیں۔


انہوں نے کہا کہ ’’میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ مناسب سفارتی ذرائع کے ذریعہ سری لنکا کی حکومت پر دباؤ بنائیں اور ماہی گیروں کی رہائی کو یقینی بنائیں۔‘‘

تمل ناڈو سے 12 ماہی گیروں کی رہائی کو محفوظ کرنے کے لئے مرکزی حکومت کے تئیں شکریہ ادا کرتے ہوئے ایم کے اسٹالن نے کہا کہ سری لنکا میں ابھی بھی ریاست کے 56 ماہی گیر پھنسے ہوئے ہیں اور 19 اور 20 دسمبر 2021 سے جیلوں میں بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ ماہی گیروں کی رہائی اور انہیں صحیح سلامت ہندوستان لانے کے لئے پختہ کوششیں کی جائیں۔‘‘

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔