سری نگر: رواں سیزن میں پہلی مرتبہ رات کا درجہ حرارت نقط انجماد سے نیچے

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں فی الوقت برف و باراں کا کوئی امکان نہیں ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 19 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے اور سری نگر میں رات کا درجہ حرارت رواں سرمائی سیزن میں پہلی بار نقط انجماد سے نیچے درج کیا گیا اور یہاں رات کا درجہ حرارت منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں فی الوقت برف و باراں کا کوئی امکان نہیں ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 19 نمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گرمائی دارلخلافہ سری نگر میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات رہی جس دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سرینگر میں اتوار کی صبح کو بھی ہلکی دھند چھائی رہی جس کے باعث لوگوں کو گاڑیاں چلنے کے لئے ہیڈ لائٹس کا استعمال کرنا پڑا۔


وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گرڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 3.5 ہی درج کیا گیا تھا۔

سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.1 سینٹی گرڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔


کوکر ناگ میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.3ڈگری ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لہیہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا وادی میں اتوار کے روز بھی موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ موسم خزاں میں ہی موسم سرما جیسی سردی محسوس کی جا رہی ہے جس سے لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔