کرناٹک کے وزیر وی سومنا کے کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں

وی سومنا نے نامہ نگاروں سے کہا ’’میں ٹھہرا ہوا پانی نہیں ہوں۔ میں بہتا ہوا پانی ہوں۔ حلقے کے لوگ مجھے اپنے بیٹے کے طور پر دیکھتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر @VSOMANNA_BJP</p></div>

تصویر ٹوئٹر @VSOMANNA_BJP

user

یو این آئی

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر وی سومنا کے اس بیان کے بعد کہ وہ ٹھہرا ہوا نہیں بلکہ بہتا ہواپانی ہیں، ان کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں لگائی جانے لگی ہیں۔ وی سومنا نے نامہ نگاروں سے کہا ’’میں ٹھہرا ہوا پانی نہیں ہوں۔ میں بہتا ہوا پانی ہوں۔ حلقے کے لوگ مجھے اپنے بیٹے کے طور پر دیکھتے ہیں۔ میری عمر اس وقت 72 سال ہے، اب میرے پاس کرنے کو کچھ نہیں بچا۔ میں بہتا پانی ہوں۔

ان کا یہ بیان بی جے پی کی الیکشن مینجمنٹ کمیٹی میں شامل نہ ہونے کے بعد آیا ہے۔ انہوں نے اس ماہ کے شروع میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے ذریعہ شروع کی گئی پہلی جن سنکلپ رتھ یاترا میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔ الیکشن منیجمنٹ کمیٹی سے ان کے اخراج کے بارے میں پوچھے جانے پر وی سومنا نے کہا کہ میں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔


کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی کو انتخابی مہم کمیٹی کا چیئرمین اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کو ممبر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ اس 25 رکنی ٹیم میں سابق وزیر رمیش جارکی ہولی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس سال کرناٹک میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔