بی جےپی حکومت کو اب محض جھوٹے وعدوں کا سہارا: اکھلیش

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے تو دعوی کیا ہے کہ ہندوستان کی معیشت مالی سال 2020-21 میں 9.5 فیصدی تک گر سکتی ہے جبکہ پہلے 5فیصدی کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جتنا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی و ریاستی حکومتیں جھوٹے وعدوں کی بنیاد پر اپنے دن کاٹ رہی ہیں۔ بی جے پی اسکیم کا سبزباغ دکھا کر عوام کو گمراہ کرتی ہےاور اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایس پی سربراہ نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی نے کورونا بحران میں ملک کی بگڑتی معاشی صورتحال کو چھاپنے کا کام بڑی چالاکی سے کیا ہے۔اعلی قیادت سے لے کر دوسرے بی جے پی لیڈران یہی دعوی کررہے ہیں کہ تمام تر دقتوں کے باوجود ملک کی معیشت میں بہتری کے آثار ہیں۔


سابق وزیر اعلی نے کہا ہے کہ لیکن بی جے پی کے اس جھوٹے دعوے کی پول ایس بی آئی کی وہ رپورٹ کھولتی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جون میں مہنگائی شرح 6.98 فیصدی رہی ہے جبکہ مہنگائی کے ابھی مزید بڑھنے کے آثارہیں۔مسٹر یادو نے کہا کہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے تو دعوی کیا ہے کہ ہندوستان کی معیشت مالی سال 2020-21 میں 9.5 فیصدی تک گر سکتی ہے جبکہ پہلے 5فیصدی کا اندازہ لگایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کی وجہ سے نافذ ملک گیر لاک ڈاؤں نے عوام زندگی درہم برہم کر دی ہے۔اس کی وجہ سے ریاستوں میں نوکریاں جارہی ہیں۔ لوگ بے روزگار ہورہے ہیں۔ کھیتی۔کسانی بھی متاثرہورہی ہے۔ کاروباری دنیا میں بھی الٹ پلٹ شروع ہے۔کنسٹرکشن، آٹو موبائل ،صرافہ کے شعبوں میں کافی برااثر پڑا ہے۔لیکن بی جے پی کو اس کی نہ تو کئی فکر ہے اور نہ ہی کسی بات کا افسوس۔اس کی غلط پالیسیوں ملک کی ترقی کو روک دیا اور غیریقینی و عدم تحفظ کے احساس کو پیدا کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔