جنوبی کشمیر: دو الگ الگ مڈبھیڑوں میں جیش محمد کے چھ ملی ٹنٹ ہلاک

کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے دو انکاؤنٹر میں جیش کے چھ ملی ٹنٹؤں کی ہلاکت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

سیکورٹی ہلکار، تصویر آئی اے این ایس
سیکورٹی ہلکار، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

شرینگر: جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں سلامتی دستوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں جیش محمد کے دو اور ملی ٹنٹ مارے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ دو اور ملی ٹنٹوں کے مارے جانے کے بعد اس مڈبھیڑ میں مارے جانے والے ملی ٹنٹوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ افسروں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بدھ کی شام سے دو الگ الگ مڈبھیڑوں میں جیش کے چھ ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں۔

اننت ناگ کے نوگام گاؤں میں کل شام مڈبھیڑ اس وقت شروع ہوگئی جب پولیس، فوج اور مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک مشترکہ ٹیم نے ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد تلاشی مہم شروع کی۔ ایک پولیس افسر نے کہا، ’’مڈبھیڑ کی شروعات میں ایک پولیس اہلکار اور دو جوان زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد رات بھر جاری مڈبھیڑ کے دوران تین ملی ٹنٹ مارے گئے۔‘‘


پولیس نے بتایا کہ مارے گئے ملی ٹنٹ جیش محمد سے جڑے تھے اور ان میں سے ایک پاکستانی تھا۔ کل شام کلگام ضلع میں سلامتی دستوں کے ساتھ ایک دیگر مڈبھیڑ میں ایک پاکستانی ملی ٹنٹ سمیت جیش محمد کے تین ملی ٹنٹ مارے گئے۔ کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے دو انکاؤنٹر میں جیش کے چھ ملی ٹنٹؤں کی ہلاکت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔