حیدر آباد: بیٹا ایک سال سے تھا گمشدہ، ’فیس بک‘ نے والدین سے ملایا

ذہنی طور پر معذور جگدیش ایک سال قبل لاپتہ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے اس کے والدین کافی پریشان تھے۔ فیس بک پر ڈالے گئے ایک ویڈیو نے جگدیش کو اس کے گھر والوں سے ملا دیا۔

فیس بک
فیس بک
user

قومی آوازبیورو

گمشدہ اشخاص کو ان کے رشتہ داروں سے ملانے میں سوشل میڈیا سائٹس بہت اہم کردار نبھا رہی ہیں۔ کئی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں جب فیس بک، ٹوئٹر یا پھر دوسرے سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعہ بچھڑے ہوئے رشتہ دار سالوں بعد ملے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع وجیانگرم میں پیش آیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ وجیا نگرم کے کوٹاوالاسا گاؤں کا رہنے والا 21 سالہ ذہنی معذور نوجوان جگدیش ایک سال قبل لاپتہ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے اس کے والدین کافی پریشان تھے اور لاکھ پتہ کرنے کے بعد بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔ لیکن اب فیس بک پر ڈالے گئے ایک ویڈیو نے جگدیش کو اس کے گھر والوں سے ملا دیا۔


میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق تین دن قبل پولس نے جگدیش کو ڈرین کے قریب سوتا ہوا دیکھا تھا جس کے بعد اسے یتیم خانہ منتقل کر دیا گیا۔ اسی دوران کسی نے جگدیش کا ایک ویڈیو بنا دیا اور پھر اسے فیس بک پر پوسٹ کر دیا۔ جب ایک ولیج والنٹیر نے اس ویڈیو کو دیکھا تو جگدیش کے والدین کو دکھایا اور انھوں نے اپنے بیٹے کو پہچان لیا۔ بعد ازاں انھوں نے پولس سے رابطہ کیا اور پھر یتیم خانہ سے بیٹے کو واپس گھر لے آئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */