شادی نہ کرانے سے ناراض بیٹے نے ماں کو کلہاڑی سے کاٹ ڈالا، گرفتار

لڑکے کی شادی نہیں ہورہی تھی جس کے لئے وہ اپنی ماں سے بار بار کہتا تھا مگر بیٹے کے نشہ کا عادی ہونے کی وجہ سے ماں اس کے لئے لڑکی ڈھونڈھنے سے انکار کردیتی تھی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اترپردیش کے ضلع ہمیر پور کے للپورا علاقے میں شادی نہ کرانے سے ناراض نوجوان نے عمر رسیدہ ماں کو کلہارٹی سے کاٹ ڈالا اور جس کے کئی ٹکڑے کر آنگن میں لکڑی رکھ کر آگ کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی کے کے دکشت نے بتایا کہ کلولی جار گاؤں کا باشندہ لالا رام وشوکرما کی شادی نہیں ہورہی تھی جس کے لئے وہ اپنی 80سالہ ماں سجن بتی سے بار بار کہتا تھا مگر بیٹے کے نشہ کا عادی ہونے کی وجہ سے ماں اس کے لئے لڑکی ڈھونڈھنے سے انکار کردیتی تھی۔ پیر کی دوپہر اسی بات کے سلسلے میں لالا رام کا تنازع ہوگیا۔


انہوں نے بتایا کہ لالا رام نے ماں کے گردن پر کلہاڑی سے کئی وار کر کے پہلے سر کو دھڑ سے الگ کردیا۔ اس کے بعد پیر، ہاتھ، کلہاڑی سے کاٹ کر الگ کردیا۔ سر کو چھوڑ کر جسم کے سبھی ٹکڑوں کو آنگن میں جمع کر کے لکڑی پر رکھ کر آگ کے حوالے کردیا۔

ایس پی نے بتایا کہ قاتل ذہنی طور سے تناؤ کا شکار تھا۔ آنگن میں دھواں اٹھنے سے محلے کے لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کے ٹکڑوں کو برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */