’مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل تعلیم کے بغیر ناممکن‘

جامعہ کے صدر حافظ محمد فرقان اسعدی نے کہا کہ یہ ہمارے بزرگان دین خصوصاً فداۓ ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی کی فکر اور مثبت سوچ کا نتیجہ ہے کہ آج ہم اس مقام پر ہیں۔

تصویر بذریعہ پریس ریلیز
تصویر بذریعہ پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

مظفرنگر میں جامعہ الہدایہ و الہدایہ پبلک اسکول کے سالانہ ثقافتی تعلیمی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے دوران اسکول کے سالانہ امتحانات میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات کو انعامات اور رزلٹ تقسیم کیے گئے۔ مہمانوں نے جامعہ الہدایہ کے تعلیمی کارکردگی اور معیار پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم کے اداروں کی ضرورت پر زور دیا۔

پروگرام کی صدارت جامعہ کے صدر حافظ محمد فرقان اسعدی نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض جامعہ ہدایہ کے مینیجر مولانا محمد موسی قاسمی نے انجام دیئے۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر سابق ایم ایل سی چودھری مشتاق علی اور مظفرنگر میڈیکل کالج کے جنرل مینیجر ڈاکٹر ارشد اقبال، معروف سماجی خدمتگار ہارون ٹھیکیدار رہے۔

جامعہ کے صدر حافظ محمد فرقان اسعدی نے کہا کہ یہ ہمارے بزرگان دین خصوصاً فداۓ ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی رحمہ اللہ کی فکر اور مثبت سوچ کا نتیجہ ہے کہ آج ہم اس مقام پر ہیں، انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے بچے اور ہماری بچیاں تعلیمی میدان کو مشن کے طور پر اس کو اپنا اوڑھنا بچھونا نہیں بنائیں گے تب تک ہمیں کامیابی ملنا مشکل کام ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء ہند اور ہمارے اکابرین کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ بھوکا پیاسا رہ لیا جائے لیکن بچوں کی تعلیم میں کوئی کمی باقی نہ رہے، انہوں نے اعلی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے ان کے اساتذہ ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ کامیابی ہمارے لئے منزل کی ایک سیڑھی کا درجہ رکھتی ہے، ہمیں بڑی کامیابی حاصل کرنی ہے، اسلامی تعلیم کے ساتھ عصری علوم میں توازن بناکر قوم اور ملت کی ترقی میں اپنا تعاون دینا ہے، ہمارے بچے اگر اچھے ڈاکٹر، اچھے انجینئر بنیں، آئی ایس آئی پی ایس آفیسر بنیں، اس کے ساتھ ساتھ قرآن کے حافظ بھی ہوں وہ علوم دینیہ سے واقف بھی ہوں ایسی کھیپ ہمیں تیار کرنی ہوگی-

’مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل تعلیم کے بغیر ناممکن‘

راشٹریہ لوک دل کے سینئر لیڈر و سابق ایم ایل سی چودھری مشتاق علی نے کہا کہ جامعہ ہدایہ کا نظام اور یہاں کا ڈسپلن دیکھ کر اور نظام تربیت سے بہت خوش ہوں، اس طرح کے تعلیمی ادارے کہ جہاں دونوں قسم کی تعلیم کا معیاری انتظام ہو اس قوم کو شدت کے ساتھ ضرورت ہے ادارہ کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد سالم اشرف قاسمی دیوبند نے کہا کہ جس مثبت انداز میں قرون اولیٰ کی یاد تازہ کرتے ہوئے جامعہ الہدایہ کے داران ذمہ داران نے علاقے کے غیور مسلمانوں کے لئے جو نمایاں خدمات انجام دی ہیں وہ یقینا تاریخ کے سنہرے ابواب میں درج کئے جائیں گے، بیدارمغزی کے ساتھ آنے والے فتنوں سے ہونے والے نقصان کا اندازہ کرکے دونوں قسم کی تعلیمی سرگرمیاں معیاری انداز میں چلا رہے ہیں اس کے لیے ادارے کے ذمہ داران یقینا قابل ستائش ہے، یہاں کے فارغ شدہ بچے اور بچیاں جس بھی میدان میں جائیں گے چاہے وہ سیاست میں جائیں یا وہ انجینئرنگ کے میدان میں جائیں یا آئی ایس اور ائی پی ایس بنے مگر وہ اسلامی تہذیب اور تمدن کو برقرار رکھیں گے

صحافی آس محمد کیف نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے اپنے اندر صلاحیت کے ساتھ پاور پیدا کیجیے، جس سے آپ اپنے قوم اپنے ملک اور سماج کی بہتر طریقے سے خدمت انجام دے سکتے ہیں، انہوں نے کہا اسلام ہر طرح کی تعلیم کی صرف اجازت ہی نہیں بلکہ ترغیب دیتا ہے انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو اسلامک ماحول میں پڑھا کر بہتر ڈاکٹر انجینئر آرمی مین پولیس آفیسر بنائیں، جس سے وہ سماج کی اور ملک کی خدمت کرسکے

’مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل تعلیم کے بغیر ناممکن‘

مظفرگڑھ میڈیکل کالج کے جنرل مینیجر ڈاکٹر ارشد اقبال نے کہا کہ اس قسم کے اداروں کو دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ آج ہمارے سماج کو ضرورت ہے کہ حافظ، عالم ہونے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر بھی بنیں، اور سماج کی بہتر طریقے سے خدمت انجام دے سکے،جامعہ الہدایہ کے تعلیمی نظام کو دیکھ کر یہ امید اور زیادہ بڑی ہے کہ یہ کام بہت بہتر طریقے سے ہمارے علماء ہی اس کو انجام دے سکتے ہیں

معروف سماجی خدمتگار ہارون ٹھیکیدار نے کہا کہ اب وہ دور نہیں ہے کہ تعلیم کے بغیر انسان کی زندگی گزار سکے قدم قدم پر عصری علوم اور ٹیکنیکل تعلیم کی ضرورت پڑتی ہے، اس لیے اسلامی ماحول میں بچوں کے لئے بہتر تعلیم کا انتظام کرنا ہر والدین کی ذمہ داری ہے،

جمعیت علماء اترپردیش کے نائب صدر مولانا جمال الدین قاسمی نے کہا یقینا قابل مبارکباد ہے وہ والدین جو اپنے بچوں کو اس قسم کے تعلیمی اداروں میں بڑھا رہے ہیں میں ایسے بچوں کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی بہتر مستقبل کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ ان کو دونوں جہان میں سرخروئی عطا فرمائے اس موقع پر جامعہ جامعہ دار کی طرف سے اعلی نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے بچوں کو انعامات تقسیم کئے گئے اور مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو جامعہ الہدایہ کی طرف سے فداۓملت ایوارڈ بھی دیے گئے جن میں چودھری مشتاق علی ایم ایل سی، ڈاکٹر محمد ارشد اقبال، مولانا اکرم ندوی، صحافی آس محمد وغیرہ شامل تھے، آخر میں شاہی امام مولانا محمد ذاکر کی خصوص دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */