بجنور: پٹرو کیمیکل فیکٹری میں سلنڈر پھٹا، 6 مزدوروں کی موت

نگینہ روڈ پر واقع موہت پٹرو کیمیکل فیکٹری میں صبح سات بجے لیکیج ٹینک کی ویلڈنگ کرتے وقت اچانک سلنڈر پھٹ جانے سے 6 مزدوروں کی موت موقع واقع ہو گئی جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بجنور: اترپردیش میں بجنور کی موہت پٹرو کیمیکل فیکٹری میں بدھ کی صبح ویلڈنگ کرتے وقت سلنڈر کے پھٹنے سے چھ مزدوروں کی موت واقع ہو گئی اور 2 افراد زخمی بھی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ بجنور سے تقریباً 8 کلومیٹر دور نگینہ روڈ پر واقع موہت پٹرو کیمیکل فیکٹری میں صبح سات بجے لیکیج ٹینک کی ویلڈنگ کرتے وقت اچانک سلنڈر پھٹ جانے سے 6 مزدوروں کی موت موقع پر ہی واقع ہو گئی جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے میں ایک مزدور لاپتہ بتایا جا رہا ہے۔

ٹینک دو دن پہلے لیک ہوا تھا ۔آج صبح اسے ویلڈنگ کرکے ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ انتظامیہ کے افسران موقع سے شیرا ہٹوانے اور ریلیف کام میں ہدایت دینے کے ساتھ حادثہ کے مقام کا معائنہ کر رہے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ اور پولس سپرنٹنڈنٹ موقع پر پہنچ گئے۔ اسی درمیان مرنے والوں کے اہل خانہ نے فیکٹری گیٹ پر ہنگامہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔