شری امرناتھ جی یاترا ایک روز بعد بحال

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یاترا کے لئے منگل کی صبح دونوں پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے یاتریوں کو پوتر گپھا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔

امرناتھ یاترا، تصویر آئی اے این ایس
امرناتھ یاترا، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: ایک دن کے لئے عارضی طور بند رہنے کے بعد شری امرناتھ جی یاترا منگل کی صبح دونوں پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے بحال ہوگئی۔ بتادیں کہ یہ یاترا ناساز موسمی حالات کے باعث پیر کے روز معطل رہی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یاترا کے لئے منگل کی صبح دونوں پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے یاتریوں کو پوتر گھپا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 633 یاتری جن میں 105 خواتین، 5 سادھو، 5 بچے شامل تھے، بالتل کیمپ سے پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بالتل بیس کیمپ سے 198 یاتریوں کو جہاز کے ذریعے پوتر گھپا پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پہلگام بیس کیمپ سے بھی یاتری پوتر گھپا کے درشن کے لئے روانہ ہوگئے۔


قابل ذکر ہے کہ 30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک قریب تین لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیے ہیں۔ 43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے موقعے پر اختتام پذیر ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔