حیرت انگیز! اندور میں بغیر گھر سے نکلے ہی کورونا پازیٹو ہو گئے 61 افراد

اندور میں اب تک 178 کورونا کے مریض سامنے آ چکے ہیں۔ جب ان کے رابطہ کی مکمل تفصیل جمع کی گئی تو پتہ لگا کہ کچھ مریض پیلیا سمیت دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے گئے تھے اور انفیکشن کا شکار ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کورونا وائرس کا ملک بھر میں قہر جاری ہے۔ اس درمیان مدھیہ پردیش کے اندور سے کورونا کو لے کر ایک حیران کرنے والی خبر سامنے آ رہی ہے۔ اندور میں اب ایسے مریض بھی سامنے آ رہے ہیں جو گھر سے باہر ہی نہیں نکلے اور پھر بھی وہ کورونا کی زد میں آ گئے۔ خبروں کے مطابق یہ مریض نہ کسی کے رابطے میں آئے ہیں اور نہ ہی وہ کہیں گئے۔ اس کے باوجود کورونا انفیکشن ان کے اندر پایا گیا ہے۔ ایسے مریضوں کو لے کر محکمہ صحت بھی حیران ہے کہ آخر کار ایسے لوگ کس وجہ سے کورونا کا شکار بن گئے۔

خبروں کے مطابق اندور میں اب تک 178 کورونا کے مریض سامنے آ چکے ہیں۔ جب ان کے رابطہ کی مکمل تفصیل جمع کی گئی تو پتہ لگا کہ کچھ مریض پیلیا سمیت دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے گئے تھے اور انفیکشن کا شکار ہو گئے۔ لیکن ان میں سے 61 مریض ایسے تھے جو نہ تو گھر سے باہر نکلے اور نہ کہیں گئے تھے۔ ہیلتھ افسر یہ پتہ لگانے میں مصروف ہیں کہ لاک ڈاؤن کے باوجود مریض کس وجہ سے انفیکشن کا شکار ہو رہے ہیں۔ 50 فیصد معاملوں میں مریض کی کسی سے رابطے کی تاریخ یا سفر کی تاریخ کا پتہ نہیں لگ پا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شہر میں سب سے زیادہ انفیکشن والے مریض کھجرانہ علاقے میں ملے ہیں۔


غور طلب ہے کہ ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے معاملے لگاتار بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 6088 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور 148 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ کورونا متاثرہ ریاستوں میں مدھیہ پردیش چھٹے نمبر پر ہے۔ اس ریاست میں اب تک کورونا کے 5981 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں 2866 کیس سرگرم ہیں اور 2844 لوگوں کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ کورونا سے اب تک راجستھان میں 271 لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔