شیو سنگرام کے سربراہ ونائک میٹے کی سڑک حادثے میں موت

ونائک میٹے کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے شندے نے کہا کہ ونائک میٹے کی موت صدمہ کی بات اور تکلیف دہ ہے۔ ہم نے ایک ایماندار واریئر کو کھو دیا ہے جو مراٹھا برادری کے لیے لڑے تھے۔

ونائک میٹے کی کار، جو حادثہ کی شکار ہوگئی
ونائک میٹے کی کار، جو حادثہ کی شکار ہوگئی
user

یو این آئی

ممبئی: شیو سنگرام کے سربراہ ونائک میٹے کی اتوار کو ممبئی-پونے ایکسپریس وے پر مہاراشٹر کے کھوپولی کے قریب سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے وقت ونائک میٹے ایک ایس یو وی کار میں سفر کر رہے تھے۔ یہ حادثہ پونے سے واپسی کے دوران پیش آیا۔ انہیں زخمی حالت میں کاموٹھے کے ایم جی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ وہ ایک میٹنگ میں شرکت کے لیے ممبئی جا رہے تھے اور بعد میں یوم آزادی کی ریلی میں شرکت کے لیے اپنے آبائی شہر بیڈ واپس جانا تھا۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڈنویس اتوار کی صبح اسپتال پہنچے۔


ونائک میٹے کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے شندے نے کہا کہ "ونائک میٹے کی موت صدمہ کی بات اور تکلیف دہ ہے۔ ہم نے ایک ایماندار واریئر کو کھو دیا ہے جو مراٹھا برادری کے لیے لڑے تھے۔ وہ میری طرف سے بلائی گئی مراٹھا برادری کے مسائل سے متعلق میٹنگ میں شرکت کے لیے ممبئی آرہے تھے۔ وہ اپنی آخری سانس تک ریاست میں اس مقصد اور سماجی تحریکوں سے وابستہ رہے۔

مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ٹوئٹ کیا کہ "شیو سنگرام سنگٹھن کے صدر ونائک میٹے کی اچانک موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کا سماجی کام اور سماج کے پسماندہ طبقوں کی ترقی میں تعاون بہترین ہے۔" ونائک میٹے نے 2014 کے اسمبلی انتخابات کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہاتھ ملایا تھا۔ اس سے پہلے وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے حامی رہ چکے ہیں۔ وہ مراٹھا سماج کے لیے کام کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ تین بار ایم ایل اے بھی رہ چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔