دہلی پھر شرمسار! خاتون سے اجتماعی عصمت دری، تین ملزمین گرفتار

پولیس ڈپٹی کمشنر (مغرب) گھنشیام بنسل نے کہا کہ پولیس چوکی مادی پور میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اطلاع ملی تھی، اس کے بعد پولیس نے پنجابی باغ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

علامتی تصویر، آئی اے این ایس
علامتی تصویر، آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

دہلی میں 36 سال کی خاتون کے ساتھ تین لوگوں نے مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی، جس کے بعد سبھی ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایک افسر نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔ ملزمین کی شناخت نانوین سنگھ بھنڈاری (28 سال)، وشو موہن آچاریہ (26 سال) اور اکشے تنیجا (30 سال) کی شکل میں ہوئی ہے، جنھیں جرم کرنے کے 4 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ڈپٹی کمشنر (مغرب) گھنشیام بنسل نے کہا کہ پولیس چوکی مادی پور میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اطلاع ملی تھی، اس کے بعد پولیس نے پنجابی باغ پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 376 ڈی (عصمت دری کی سزا) معاملہ درج کیا۔ انھوں نے بتایا کہ آگے کی جانچ جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔