شاہین باغ: امت شاہ کی رہائش تک مارچ، پولیس نے علاقہ کو محاصرہ میں لیا

شاہین باغ کے مظاہرین آج وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش تک مارچ نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ہی دہلی پولیس نے شاہین باغ کو محاصرہ میں لے لیا ہے

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
user

قومی آوازبیورو

شاہین باغ کے مظاہرین آج وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش تک مارچ نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ہی دہلی پولیس نے شاہین باغ کو محاصرہ میں لے لیا ہے۔

شاہین باغ میں موجود مظاہرین نے حکمت عملی تیار کی ہے کہ وہ سب وزیر داخلہ امت شاہ کی رہائش تک مارچ نکالیں گے اور اگر وہ ملنا چاہتے ہیں تو مظاہرین ان سے ملاقات کے لئے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق شاہین باغ میں اس حوالہ سے تاحال غور و خوض جاری ہے کہ مارچ کس وقت نکالا جائے۔

شاہین باغ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے امت شاہ سے ملاقات کے حوالہ سے معلومات دی ہے۔ جس میں لکھا گیا ہے، ’’شاہین باغ نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ سے بات کرنے کے لئے ان کی رہائش تک ریلی نکالنے جائے گی، چونکہ انہوں نے لوگوں کو مذاکرتا کے لئے مدعو کیا تھا۔‘‘

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس

ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا ہے، ’’شاہین باغ کا کوئی خصوصی نمائندہ نہیں ہے بلکہ ہر وہ شخص نمائندہ ہے جس سے سی اے اے سے پریشانی ہے۔ ریلی آف 2 بجے شروع ہوگی اور امت شاہ کے سامنے اپنے مطالبات رکھے جائیں گے۔

قبل ازیں، دوپہر 12 بجے شاہین باغ کے کچھ لوگوں نے پولیس کے اعلیٰ افسران سے ملاقات بھی کی۔ ڈی سی پی آر پی مینا نے اس ملاقات کے بعد آئی اے این ایس کو بتایا، ’’ہمارے پاس ان کی درخواست تھی اور یہ دو اضلاع کا معاملہ ہے، لہذا درخواست کو نئی دہلی بھیج دیا گیا ہے لیکن وہاں سے درخواست پولیس ہیڈ کوارٹر چلی گئی، اب وہاں سے فیصلہ لیا جائے گا۔ جب تک منظوری ہمارے پاس نہیں آئے گی ہم انہیں یہاں سے آگے نہیں بڑھنے دیں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Feb 2020, 2:30 PM