فرانس کے جنگلات میں شدید آتشزدگی، 10 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور

جنوب مغربی فرانس میں تین روز سے جاری شدید آتشزدگی نے اب تک تقریباً 7400 ہیکٹر اراضی پر موجود جنگلات کو تباہ کر دیا ہے اور 10000 رہائشیوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور ہونا پڑا

تصویر بشکریہ فرانس 24
تصویر بشکریہ فرانس 24
user

قومی آوازبیورو

پیرس: جنوب مغربی فرانس میں تین روز سے جاری شدید آتشزدگی نے اب تک تقریباً 7400 ہیکٹر اراضی پر موجود جنگلات کو تباہ کر دیا ہے۔ فرانسیسی حکام نے بتایا کہ اس آگ نے متعدد گھروں کو نقصان پہنچایا ہے اور 10000 رہائشیوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اختتام ہفتہ سے قبل درجہ حرارت میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے اور جنگلات کی اس شدید آگ کو بجھانے کے لئے فائر فائٹرز نے کئی مقامات پر طیارے کے ذریعے پانی کی بوچھاڑ کر رہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ بڑے پیمانے پر بھڑکی یہ آگ کسی بھی وقت سمت بدل سکتی ہے۔


جنوب مغربی فرانس میں دریائے گارون پر واقع بندرگاہی شہر اپنے گوتھک کیتھیڈرل سینٹ آندرے کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں 18 ویں اور 19 ویں صدی کی حویلی اور آرٹ میوزیم جیسے میوزی ڈیس بیوکس-آرٹس ڈی بورڈو موجود ہیں۔ فائر فائٹر گریگوری ایلین نے فرانس کے آر ٹی ایل ریڈیو کو بتایا کہ آگ زبردست اور خوفناک ہے!

خیال رہے کہ اس موسم گرما میں پورے یورپ میں جنگل کی آگ بھڑک اٹھی ہے کیونکہ یکے بعد دیگرے گرمی کی لہروں نے براعظم کو حیران و ششدر کر دیا ہے اور موسمیاتی تبدیلی پر توجہ مرکوز کئے جانے کے سبب صنعت اور معاش پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */