یوپی: کانگریس کے سینئر لیڈر رام کرشنا دویدی کا انتقال

اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو، پارٹی لیڈر سدھارتھ پریا شریواستو، امرناتھ اگروال، ویریندر مدان اور دیگر سیاسی لیڈروں نے رام کرشنا دویدی کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: سینئر کانگریسی لیڈر و اترپردیش کے سابق وزیر رام کرشنا دویدی کا لمبی علالت کے بعد جمعہ کو انتقال ہوگیا وہ 88 برس کے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق دویدی گذشتہ کچھ مہینوں متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے اور علاج کے لئے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔انہوں نے آج صبح چار بجے آخری سانسلی۔ لواحقین میں دو بیٹے ہیں۔ مرحوم کے آخری رسومات کی ادائیگی ایودھیا میں ممکن ہے۔

دویدی بھارت چھوڑ تحریک کے دوران جیل گئے تھے۔ وہ سال 1971 میں اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہیں ریاست کے اس وقت کے وزیر اعلی ٹی این سنگھ کو منی رام اسمبلی حلقے سے ضمنی انتخاب میں شکست دے دیا۔ بعد میں انہیں ریاست کا جانب وزیر اعلی بنا یا گیا۔


وہ سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کے بھی بہت قریبی تھے اور کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے رکن بھی تھے۔ حال ہی میں پارٹی کے دیگر دس سینئر لیڈروں کے ساتھ پارٹی سے نکالے جانے سے قبل تک وہ گذشتہ 15 سالوں سے اتر پردیش کانگریس کے ڈسپلنری کمیٹی کے صدر تھے۔

انہوں نے دس دیگر لیڈر کے ساتھ پارٹی میں برہمنوں اور سینئر لیڈروں کو نظر انداز کئے جانے کا الزام لگایا تھا۔ ان لوگوں نے آنجہانی جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی کی جینتی پر الگ الگ پروگرام منعقد کئے تھے۔ اس پر پارٹی قیادت نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ بعد میں سینئر لیڈروں نے خود کو پارٹی میں نظر انداز کئے جانے کا بھی الزام لگایا تھا۔ دویدی کی بیماری کی وجہ سے پارٹی قیادت نے ان کے اخراج کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔


اس درمیان اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو، پارتی کے لیڈر سدھارتھ پریا شریواستو، امرناتھ اگروال، ویریندر مدان اور دیگر سیاسی لیڈروں نے ان کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔