آندھرا پردیش میں 'بھارت جوڑو یاترا' کا دوسرا دن

'بھارت جوڑو یاترا' کئی گاؤں سے گزرنے کے بعد راہل گاندھی اڈونی قصبے کے آرٹس کالج پہنچیں گے جہاں وہ دوپہر کو میڈیا سے خطاب کریں گے۔

راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر INCIndia
راہل گاندھی، تصویر ٹوئٹر INCIndia
user

یو این آئی

کرنول: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں بدھ کے روز بھارت جوڑو یاترا جاری رکھی۔ کیرالہ کے وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے منگل کی رات کو اڈونی ڈویژن کے چھگی گاؤں میں قائم کیمپ کے ںزدیک خصوصی طور پر تیار کی گئی بس میں آرام کیا اور آج صبح بنواسی گاؤں کے لیے پیدل چلنا شروع کیا۔

نائٹ ریسٹ کیمپ کے آس پاس خصوصی پولیس دستے تعینات تھے۔ کئی گاؤں سے گزرنے کے بعد راہل گاندھی اڈونی قصبے کے آرٹس کالج پہنچیں گے جہاں وہ دوپہر کو میڈیا سے خطاب کریں گے۔ ریاست میں یہ یاترا 21 اکتوبر تک چلے گی اور ریاست میں 119 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔


ریاست میں کل سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا یہاں چار دن تک چلے گی۔ اس کے بعد یہ پد یاترا دوبارہ کرناٹک میں داخل ہوگی۔ آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی نے اس یاترا کے لیے تمام انتظامات کیے ہیں۔ دریں اثناء تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے صدر اے ریونت ریڈی نے ریاست میں 23 اکتوبر سے 7 نومبر کے درمیان تقریباً 350 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے والی 'بھارت جوڑو یاترا' کے کامیاب اہتمام کے لیے 14 کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو تمام انتظامات سنبھالیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔