شمال مشرقی دہلی کے تشدد زدہ علاقوں کے اسکول سات مارچ تک بند

شمال مشرقی دہلی کے تشددزدہ علاقوں میں بچوں کے اسکولوں کو سیکورٹی کے لحاظ سے انتظامیہ نے سات مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 10 ویں اور 12 ویں کلاس کے بورڈ امتحانات دو مارچ سے جاری رہیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی کے تشددزدہ علاقوں میں بچوں کے اسکولوں کو سیکورٹی کے لحاظ سے انتظامیہ نے سات مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 10 ویں اور 12 ویں کلاس کے بورڈ امتحانات دو مارچ سے جاری رہیں گے۔

ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ، دہلی حکومت نے ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے کہ دہلی کے شمال مشرق ضلع کے تمام سرکاری، سرکاری امداد یافتہ اور نجی تسلیم شدہ اسکول 7 مارچ 2020 تک طالب علموں کے لئے بند رہیں گے۔ ضلع کے اسکولوں کے لئے سالانہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔


اس دوران سی بی ایس ای کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 10 ویں اور 12 ویں کے امتحانات اپنے مقررہ پروگرام کے مطابق دو مارچ سے جاری رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ نے دریں اثنا دہلی ہائی کورٹ میں ایک حلف نامہ دائر کرکے درخواست کی ہے کہ بورڈ کے امتحانات پرسکون طور پر منعقد کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے مناسب تحفظ فراہم کیا جائے۔

عدالت نے اس حلف نامے پر غور کرتے ہوئے دہلی حکومت اور دہلی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحان کے لئے طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور کامیابی کے ساتھ امتحانات منعقد کرنے کے لیے مناسب قدم اٹھائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔