ہولی کے تہوار پر جوش و خروش کے مناظر، کورونا گائیڈلائن کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں

اتر پردیش بھر میں رنگوں کا تہوار ہولی پیر کے روز جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا حالانکہ اس دوران کورونا کی گائیڈ لائن کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کی گئیں

یوپی میں ہولی / یو این آئی
یوپی میں ہولی / یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش بھر میں رنگوں کا تہوار ہولی پیر کے روز جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا حالانکہ اس دوران کورونا کی گائیڈ لائن کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کی گئیں۔

متھرا، وارانسی، گورکھپور، لکھنؤ اور کانپور سمیت پوری ریاست میں لوگ صبح سے ہی ہولی کے رنگ میں رنگے نظرآئے۔ اس دوران جم کر رنگ کھیلا گیا اور ابیرگلال کی برسات ہوئی۔ بعد میں گوجھیا سے لوگوں نے اپنے اعزہ کا منھ میٹھا کراتے ہوئے ہولی کی مبارک باد دی۔

ہولی کے تہوار پر جوش و خروش کے مناظر، کورونا گائیڈلائن کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں
STR/JITENDRA PRAKASH
ہولی کے تہوار پر جوش و خروش کے مناظر، کورونا گائیڈلائن کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں
STR/JITENDRA PRAKASH

متھراورنداون کی گلیوں اورمندروں میں جم ابیرگلال اڑا۔ بانکے بہاری مندر میں عقیدت مندوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ٹیسو کے پھول اور گلال اڑائے گئے۔ اس دوران مختلف مندروں میں کرشن بھکتی کاسیلاب امڈتارہا۔ ورانسی کی گلیوں اورچوک پر رنگوں کی برسات ہوئی جس سے کچھ وقت کے لئے سڑکوں کا رنگ تبدیل ہو گیا۔


حالانکہ گورکھپور میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھگوان نرسنگھ کی شوبھایاترا میں حصہ نہیں لیا۔ گورکھناتھ مندر میں روایت کے مطابق ہولیکادہن کی راکھ اڑاکر اورتلک لگاکر ہولی منائی گئی۔ گرو گورکشناتھ کو بھسم ارپت کرنے کے بعد سربراہ پجاری کمل ناتھ نے گورکشپیٹھادھیشور یوگی آدتیہ ناتھ کو تلک کیا۔ اس سے پہلے مسٹر یوگی نے گرو گورکشناتھ اوراپنے گرو مہنت اویدناتھ کے مجسمہ کا درشن پوجن کیا۔

انہوں نے کووڈ -19 پروٹوکال کی پابندی کرتے ہوئے ہولی منانے کی اپیل کی اورکہا کہ ہولی کاتہوار ہمیں غلط، جھوٹ اورناانصافی جیسے منفی رجحانات سے مقابلہ کرنے کی تحریک دیتا ہے۔

لکھنؤ کے اندرانگر، امین آباد، چوک، ٹھاکرگنج، وکاس نگر اورآشیانہ سمیت تمام علاقوں میں خوب رنگ کھیلاگیا۔ ہولی کے تعلق سے نوجوانوں میں خصوصی جوش رہا اوران کی ٹولیاں بائیک پرسوار نظرآئیں۔ کچھ کالونیوں میں کوروناکے تعلق سے گھرکی چہاردیواری میں ہی لوگوں سے ہولی کھیلی اورفون و سوشل میڈیا کے ذریعہ ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Mar 2021, 5:40 PM