اتر پردیش: سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد جیلوں سے تقریباً 10 ہزار قیدی رِہا

کورونا وبا کے پیش نظر یو پی کی جیلوں سے بڑی تعداد میں قیدیوں کو رِہا کیا گیا ہے۔ محکمہ جیل کے مطابق 8463 زیر غور قیدیوں کو ضمانت پر رِہا کیا گیا ہے، جب کہ 1660 قصورواروں کو 6 ہفتہ کی پیرول دی گئی ہے۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کی جیلوں میں بند سزا کاٹ رہے اور زیر غور 10 ہزار سے زائد قیدیوں کو یا تو عبوری ضمانت مل گئی ہے یا پیرول پر رِہا کر دیا گیا ہے۔ ایسا کووڈ وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیادہ بھیڑ بھاڑ والی جیلوں میں بھیڑ کم ہو سکے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد یہ کارروائی عمل میں آئی ہے۔ محکمہ جیل کے ترجمان کے مطابق 8463 زیر غور قیدیوں کو ضمانت پر رِہا کیا گیا ہے، جب کہ 1660 قصورواروں کو 6 ہفتہ کی پیرول دی گئی ہے۔ 71 مرکزی اور ریاستی جیلوں سے رہِا کیے گئے کل 10123 قیدیوں میں سے بیشتر 704 زیر غور قیدی غازی آباد ضلع جیل سے، علی گڑھ جیل سے 445، لکھنؤ سے 398 اور گوتم بدھ نگر سے 397 قیدی عبوری ضمانت پر رِہا ہوئے ہیں۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ ریاست بھر کی جیلوں میں اس وقت ایک لاکھ سے زائد قیدی بند ہیں۔

جیل ڈیپارٹمنٹ 54 غیر مستقل جیلوں کے ساتھ آیا تھا، جہاں نئے معاملوں میں گرفتار مشتبہ افراد کو مستقل جیلوں میں لے جانے سے پہلے 14 دنوں کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ 45 سال سے زیادہ عمر کے 24 ہزار سے زائد قیدیوں کو ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ اس سے قبل الٰہ آباد ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس جسٹس سنجے یادو، ایڈیشنل چیف سکریٹری (داخلہ) اونیش کمار اوستھی اور ریاست کے ڈائریکٹر جنرل (جیل) آنند کمار کی ایک اعلیٰ اختیار یافتہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمل کرنے کے لیے اہل قیدیوں کی فہرست طلب کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */