شہیدوں کے لیے سپنا چوہان نے لداخ سے انڈیا گیٹ تک لگائی دوڑ

سپنا چوہان اور فوجی راکیش چوہان دوڑ میں شامل تھے، جب کہ کوہ پیما سنیل سونیٹ اورپون ٹاٹا میجک میں سامان لے کرساتھ ساتھ چل رہے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

متھرا: ملک کی حفاظت کے لئے اپنے جانوں کی قربانی دینے والے شہداء اوران کے اہل خانہ کے تئیں سماجی ذمہ داری کااحساس دلانے کے مقصد سے متھرا کی ایک رنر نے لداخ سے انڈیا گیٹ تک کا فاصلہ دوڑ کر مکمل کیا ہے۔ انگریزی ادب سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کر چکی 25 سالہ سپناچوہان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ 800 کلومیٹر کا فاصلہ 16 دن میں طے کیا۔ اس کی ٹیم میں چارلوگ تھے۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق سپنا چوہان اور فوجی راکیش چوہان دوڑ رہے تھے، جب کہ کوہ پیما سنیل سونیٹ اورپون ٹاٹا میجک میں سامان لے کرساتھ ساتھ چل رہے تھے۔ انھوں نے 5 جولائی کو اپنی یہ مہم دوڑتے ہوئے انڈیا گیٹ پہنچ کر مکمل کی۔ مہم کوپورا کرنے کے بعد اپنے آبائی شہر متھرا پہنچی بہادر لڑکی کو بالاجیپورم محلے میں اعزاز بخشا گیا۔


اپنی اس دوڑ سے متعلق ہفتہ کے روز سپنا چوہان نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ’’کتنے مشکل قدرتی حالات میں فوج کے جوان ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں اس کا اندازہ سرحدوں پر جاکر ہی لگایا جاسکتا ہے۔ لداخ میں بارالچا (لے پاس) میں مجھے اپنی مہم اس لئے روکنی پڑی کہ جہاں تک مجھے جانا تھا، اس سے 50 کلومیٹر پہلے ہی ایسے حالات بن گئے تھے کہ لگتا تھا کہ اگروہ اور اونچائی پر جائے گی تواس کی جان ہی نکل جائے گی۔‘‘ اس نے مزید بتایا کہ آب وہوا کے اس مشکل حالات میں بجلی کی عدم موجودگی میں اس نے جب جوانوں کو ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے دیکھا تب اسے تجربہ ہوا کہ فوجی ملک کے لوگوں کے لئے جان ہتھیلی پر لے کر کس طرح حفاظت کرتے ہیں۔ حالات اس وقت مزید خراب ہوجاتے ہیں جب کوئی فوجی شہیدہوجاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */