سنجے راوت کو ای ڈی نے حراست میں لیا، گزشتہ 8 گھنٹے سے جاری تھی چھاپہ ماری

شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کو ای ڈی نے حراست میں لے لیا ہے۔ ممبئی میں ان کے گھر پر صبح 7 بجے سے چھاپے مارے جا رہے تھے

سنجے راؤت / تصویر سوشل میڈیا
سنجے راؤت / تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کو ای ڈی نے حراست میں لے لیا ہے۔ ممبئی میں ان کے گھر پر صبح 7 بجے سے چھاپے مارے جا رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں نے راوت کو ای ڈی آفس جانے کو کہا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا تھا۔ سنجے راؤت کو پاترا چال گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ای ڈی گزشتہ 8 گھنٹے سے سنجے راؤت کے گھر کی چھان بین کر رہی تھی۔ ای ڈی کی ٹیم اتوار کی صبح سات بجے بھنڈوپ میں واقع راوت کی رہائش گاہ پر پہنچی۔ دریں اثنا، بڑی تعداد میں حامی راوت کے گھر کے باہر جمع ہو گئے ہیں اور نعرے بازی کرنے لگے۔ ای ڈی ٹیم کے پہنچنے کے بعد راوت کے وکیل بھی ان کے گھر پہنچے تھے۔ ای ڈی نے سنجے راوت پر تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کا الزام عائد لگایا تھا۔


رپورٹ کے مطابق جب تحقیقاتی ایجنسی نے ان سے ای ڈی کے دفتر چلنے کو کہا تھا انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ رکن پارلیمنٹ ہیں اور انہیوں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں شرکت کرنی ہے۔ انہوں نے 7 اگست تک کا وقت مانگا تھا لیکن ای ڈی نے ان کی درخواست قبول نہیں کی اور حراست میں لے لیا۔

قبل ازیں 27 جولائی کو ای ڈی نے راوت کو اس معاملے میں طلب کیا تھا اور ان سے پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا تھا، لیکن راوت حاضر نہیں ہوئے اور حاضری سے استثنیٰ مانگا۔ تاہم ای ڈی نے اسے قبول نہیں کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔