سمستی پور-دربھنگہ ریل سیکشن پر چوتھے دن بھی ٹرینوں کی آمدورفت ٹھپ

بہار میں ایسٹ سینٹرل ریل کے سمستی پور ریل ڈویژن کے حیا گھاٹ ریلوے اسٹیشن کے پاس باگمتی ندی پر بنے پل پر سیلاب کے پانی کے دباؤ کی وجہ سے چوتھے دن بھی ریل سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت بند رہی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سمستی پور: بہارمیں ایسٹ سینٹرل ریل کے سمستی پور ریل ڈویژن کے حیاگھاٹ ریلوے اسٹیشن کے پاس باگمتی ندی پر بنے ریل پل نمبر۔16 پر سیلاب کے پانی کے دباؤ کی وجہ سے آج چوتھے دن بھی سمستی پور ۔ دربھنگہ ریل سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت بند ہے ۔

سنیئر ڈویژنل کمرشیل منیجر اور میڈیا انچارج بریندرکمارنے یہاں بتایاکہ باگمتی ندی کی سطح آب برقرار ہے لیکن ریل پل نمبر ۔16 پر پانی کا زبردست دباﺅ بنا ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ چوتھے دن بھی اس ریل سیکشن پر مسافروں کے سلامتی کے مد نظر انتظامیہ نے ٹرینوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ریل سیکشن سے ہوکر گزرنے والی 22 میل۔ ایکسپریس سمیت سواری گاڑیوں کی آمد ورفت آج بھی رد کر دی گئی ہے ۔ جبکہ آٹھ ٹرینیں روٹ تبدیلی کے ساتھ چلائی جارہیں ۔


کمار نے بتایاکہ دربھنگہ ۔ نئی دہلی کے مابین چلنے والی 12565 بہار سمپرک کرانتی ایکسپریس سمیت دیگر اہم ٹرینیں بھی وایا دربھنگہ ۔ رکسول ۔ نرکٹیا گنج سے نئی دہلی جانے والی 12562 سوتنرتا سینانی ایکسپریس سپر فاسٹ ٹرین کی آمد ورفت آج رد کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مسافروں کی سہولت کے لئے سمستی پور سے حیا گھاٹ اور تھلوارہ سے دربھنگہ اسٹیشنوں کے مابین سواری اسپیشل ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔

وہیں دوسری جانب اس ریل سیکشن پر سیلاب کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت بندہونے سے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مہیلا نے اگرچہ انگلینڈ میں ہوئے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے کھلاڑیوں کومینٹر کرنے کی سری لنکا بورڈ کی تجویز ٹھکرا دی ۔ ممبئی کے کپتان اور ٹیم انڈیا کے نائب کپتان روہت شرما کے ساتھ ان کی نزدیکی ان کا دعوی مضبوط کر سکتی ہے۔


کوچ کے لیے تقرری سلیکشن کمیٹی جب امیدواروں کا انٹرویو لے گی تب 57 سالہ شاستری ویسٹ انڈیز کے دورے میں ہوں گے اور وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سلیکشن کمیٹی سے بات کریں گے۔ شاستری اگست 2014 کی طرف سے اپریل 2016 تک ٹیم انڈیا کے ڈائریکٹر رہے تھے۔ اس دوران ٹیم 2015 کے ون ڈے ورلڈ کپ اور 2016 کے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہاری تھی ان سب کے باوجود وراٹ کی حمایت کی وجہ سے شاستری کی دعویداری مضبوط تصور کی جارہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */