دنیا میں کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا: جے شنکر

وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ دُنیا کو کبھی بھی دہری بات کہنے والوں کی مخالفت کرنے کے لئے ہمت کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 'بین الاقوامی امن اور سلامتی کو لاحق خطرات'کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ دہشت گردی کی ہر شکل اور صورت میں مذمت کی جانی چاہیے۔ 2008 کے ممبئی حملے ، 2016 کے پٹھان کوٹ ایئربیس حملے اور 2019 کے پلوامہ دہشت گرد حملے کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو زیادہ سے زیادہ دہشت گرد حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہمیں دہشت گردی یا اس کے مالی معاونوں کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ دُنیا کو کبھی بھی دہری بات کہنے والوں کی مخالفت کرنے کے لئے ہمت کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔ وہ بھی ایسے وقت میں جب سرکاری مہمان نوازی ان لوگوں کے لیے کی جا رہی ہے جن کے ہاتھوں میں بے گناہوں کا خون ہے۔


انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی مذہب ، قومیت ، تہذیب یا نسلی گروہ سے منسلک نہیں ہو سکتی اور نہ ہی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جے شنکر نے کہا کہ دنیا اگلے دو دنوں میں خراج عقیدت کا چوتھا عالمی دن منائے گی اور دہشت گردی کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرے گی اور ستمبر کو 9/11 نیو یارک حملوں کے 20 سال مکمل ہو جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔