ہندوستان میں جلد مل سکتی ہے روسی کورونا ویکسین کو منظوری

ہندوستان میں روسی کی کورونا ویکسین ’اسپوتنک 5‘ کے تیسرے مرحلے کے کلینکل ٹسٹ مکمل ہونے کے بعد اسے استعمال کی منظوری مل سکتی ہے۔ روس میں ہندوستان کے سفیر جی بالا وینکٹیش ورما نے پیر کے روز یہ اطلاع دی

کورونا ویکسین اسپوتنک 5 / sputnikvaccine.com
کورونا ویکسین اسپوتنک 5 / sputnikvaccine.com
user

قومی آوازبیورو

ماسکو: ہندوستان میں روسی کی کورونا ویکسین ’اسپوتنک 5‘ کے تیسرے مرحلے کے کلینکل ٹسٹ مکمل ہونے کے بعد اسے استعمال کی منظوری مل سکتی ہے۔ روس میں ہندوستان کے سفیر جی بالا وینکٹیش ورما نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔

وینکٹیش ورما کے مطابق کورونا وائرس وبا کے دور میں ہندوستان اور روش کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون اعلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کورونا ویکسین کے سلسلے میں ہندوستانی کمپنیوں اور روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے درمیان مسلسل اطلاعات مشترک کی جاتی ہیں۔


ہندوستانی سفیر نے کہا کہ روسی کورونا ویکسین اسپوتنک۔ 5 کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے کلینیکل تجربے کامیابی سے مکمل کئے جاچکے ہیں اور تیسرے مرحلے کے ٹسٹ جاری ہیں۔ آئندہ کچھ ہفتوں میں آخری مرحؒے کے کلینیکل ٹسٹ پورے ہونے کے بعد اگلے کچھ ہفتوں میں ویکسین کو جلد سے جلد منظوری ملک جائے گی۔

وینکٹیش ورما نے بتایا کہ ہندوستان میں روسی کورونا ویکسین کے پروڈکشن کے سلسلے میں ہندوستانی کمپنیوں اور آر ڈی آئی ایف کے مابین باہمی تعاون جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔