آر ایس یس سربراہ موہن بھگوت اگلے ماہ جموں کا کریں گے دورہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ موہن بھگوت دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد آر ایس ایس کے موقف کا خاکہ پیش کرنے کے علاوہ سنگھ کی تنظیمی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

موہن بھاگوت، تصویر یو این آئی
موہن بھاگوت، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جموں: راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھگوت اگلے ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران جموں کا دورہ کریں گے۔ سنگھ کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق موہن بھگوت ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جموں کا تین روزہ دورہ کرنے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں آنے والے دنوں میں باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور یہ دورہ غالباً یکم اکتوبر سے تین اکتوبر تک ہوگا۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ پانچ اگست 2019 میں جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کے خاتمے اور اس کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ جموں ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ موہن بھگوت دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد آر ایس ایس کے موقف کا خاکہ پیش کرنے کے علاوہ سنگھ کی تنظیمی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔