کسانوں کی حمایت میں آر ایل ڈی بھی دھرنا دے گی: ڈاکٹر مسعود

پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر مسعود احمد نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آر ایل ڈی کے ذمہ داران اور کارکن ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع کسان مسیحا چودھری چرن سنگھ کی مورتی کے سامنے بیٹھ کر دھرنا دیں گے

غازی پور بارڈر پر کسانوں کا دھرنا / تصویر آئی اے این ایس
غازی پور بارڈر پر کسانوں کا دھرنا / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) 14 دسمبر کو کسانوں کی حمایت میں اتر پردیش کے ہر ضلع میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صدر جمہویہ کے نام میمورنڈم سونپے گی۔ پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر مسعود احمد نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آر ایل ڈی کے ذمہ داران اور کارکن ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع کسان مسیحا چودھری چرن سنگھ کی مورتی کے سامنے بیٹھ کر دھرنا دیں گے اور مرکزی حکومت کے ذریعہ پاس کیے گئے کسان مخالف زرعی قوانین کو منسوخ کرنے سے متعلق میمورنڈم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ذریعہ سونپیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 17دنوں سے لاکھوں کسان دہلی کے چاروں جانب کھلے آسمان کے نیچے زرعی قوانین کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں۔ شدید ٹھنڈ کے موسم میں حکومت نے ان نہتے کسانوں پر آنسو گیس اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا اور ان کسانوں کو خالصتانی اور دہشت گرد جیسے القاب سے بے عزت کرنے کی کوشش کی، مگر لاکھوں کسانوں نے حکومت کی غیر حساسیت اور طرز تکلم کی سختی کو برداشت کرتے ہوئے اپنے مطالبات کو پورا کروانے کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔


آر ایل ڈی صدر نے کہا کہ ہندوستانی معیشت میں اہم شراکت داری ادا کرنے والے کروڑوں کسانوں کی حمایت میں آر ایل ڈی صدر چودھری اجیت سنگھ اور نائب صدر جینت چودھری اور پارٹی کے ہزاروں ذمہ داران و لاکھوں کارکن مرکزی حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کا گاؤں گاؤں تک پردہ فاش کریں گے اور بی جے پی کو بے نقاب کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔