آر جے ڈی اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ایس پی کی حمایت کرے گی: تیجسوی

تیجسوی یادو نے کہا کہ ان کے خیال میں صرف ایس پی ہی اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کی پوزیشن میں ہے، اس لیے آر جے ڈی نے وہاں ایس پی کو اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی
تیجسوی یادو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی پرساد یادو نے آج کہا کہ ان کی پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دینے میں اہل سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تیجسوی یادو نے گزشتہ روز یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ آر جے ڈی اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں ایس پی کو حمایت دے گی۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ ان کے خیال میں صرف ایس پی ہی اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کی پوزیشن میں ہے، اس لیے آر جے ڈی نے وہاں ایس پی کو اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آر جے ڈی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی بھی حمایت کی تھی۔ ممتا بنرجی کی حمایت کرتے ہوئے آر جے ڈی نے کہا تھا کہ صرف ٹی ایم سی ہی مغربی بنگال میں بی جے پی کو شکست دینے کی مضبوط پوزیشن میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔