جھارکھنڈ: گریڈیہہ میں آر جے ڈی لیڈر کیلاش یادو کا پیٹ پیٹ کر قتل

زخمی مکھیا نمائندہ اندر لال کو گریڈیہہ واقع ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں سے انہیں بہتر علاج کے لیے دھنباد بھیجا گیا ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

گریڈیہہ: جھارکھنڈ میں گریڈیہہ ضلع کے بینگا باد تھانہ علاقہ میں راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے لیڈر کیلاش یادو کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا ۔ پولس ذرائع نے بدھ کو بتایاکہ آرجے ڈی لیڈر کیلاش یادو اور مکھیا نمائندہ اندر لال ورما مورٹر سائیکل سے منگل کی دیر رات واپس گاؤں لوٹ رہے تھے تبھی موتی لیدا گاؤں کے نزدیک پہلے سے انتظار کر رہے بدمعاشوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ حملے میں دونوں شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولس جب زخمیوں کو اسپتال لے جارہی تھی تبھی بیچ راستے میں آرجے ڈی لیڈر کی موت ہوگئی ۔ ذرائع نے بتایاکہ مکھیا نمائندہ کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں سے انہیں بہتر علاج کے لیے دھنباد بھیجا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Aug 2020, 9:56 PM