نتیش کی کابینہ میں آر جے ڈی کا دبدبہ، وزارت داخلہ نتیش کے پاس اور صحت تیجسوی کے پاس

بہار میں عظیم اتحاد کی پہلی کابینہ کی توسیع ہو گئی ہے جس میں وزارت داخلہ نتیش کمار نے اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فائل تصویر تیجسوی یادو اور نتیش کمار
فائل تصویر تیجسوی یادو اور نتیش کمار
user

قومی آوازبیورو

بہار میں عظیم اتحاد کی نئی حکومت کی پہلی کابینہ کی توسیع ہو گئی ہے۔ نتیش کی پارٹی جے ڈی یو جس نے بی جے پی چھوڑ کر غیر بی جے پی پارٹیوں سے مل کر اتحاد بنایا ہے انہوں نے باقی ارکان اسمبلی کے ساتھ راج بھون میں حلف لیا۔ گورنر پھاگو چوہان نے سب سے پہلے 5 ایم ایل اے کو وزراء کا حلف دلایا۔

حلف لینے والے وزراء میں سے 16 آر جے ڈی، 11 وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جے ڈی (یو)، دو کانگریس، ایک سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کے ہندوستانی عوام مورچہ (ایچ اے ایم) سے اور ایک آزاد۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے داخلہ کی وزارت اپنے پاس رکھی ہے اور بہار کے نائب وزیر اعلی و آ ر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو کو صحت کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیسا سوچا جا رہا تھا آر جے ڈی کو تیج پرتاپ یادو سمیت یادووں کو بڑی تعداد میں وزارتیں دی گئی ہیں۔ تاہم نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے وسیع تر سماجی رابطے کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ ذاتوں کو بھی نمائندگی دی۔ آر جے ڈی کوٹہ سے تعلق رکھنے والوں میں کارتیکے سنگھ، ایک بھومیہار ایم ایل سی، اور سدھاکر سنگھ، یعنی ایک راجپوت، جن کے والد جگدانند سنگھ اس وقت ریاستی صدر ہیں۔


واضح رہے کہ اسٹیج پر سب سے پہلے وجے کمار چودھری، تیج پرتاپ یادو، بیجندر یادو، آلوک مہتا اور آفاق عالم کو بلایا گیا۔ وجے کمار چودھری جے ڈی یو سے وزیر بن گئے ہیں۔ چوہدری سابق حکومت میں وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔ بجیندر یادو نے بھی حلف لیا جن کا تعلق سپول سے ہے۔ آلوک مہتا نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔ آلوک اجیار پور سے رکن پارلیمنٹ اور بہار حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

آفاق عالم کانگریس سے وزیر بنائے گئے ہیں۔ آفاق ضلع پورنیہ کی قصبہ سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ ان کے پاس تقریباً 9 لاکھ مالیت کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے ہیں۔ وہ قصبہ سیٹ سے چار بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔