ریا چکرورتی کی درخواست ضمانت نامنظور، 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجی گئیں

بدھ کی صبح ریا چکرورتی کو بھائکھالا جیل لے جایا جائے گا۔ منگل کی رات وہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے لاک اَپ میں گزاریں گی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں ڈرگس کنکشن کے سلسلے میں گرفتار اداکارہ ریا چکرورتی کو ممبئی کی ایک مقامی عدالت نے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 21 ستمبر تک جیل میں رہنا ہوگا۔ ریا نے ڈرگس معاملے میں مبینہ کردار کے لئے عدالت میں ضمانت کی عرضی داخل کی تھی، جسے عدالت نے نامنظور کر دیا۔

عدالت نے ضمانت کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے این سی بی کی جانب سے پیش کی گئی دلیل پر اپنی رضامندی ظاہر کی جس میں کہا گیا ہے کہ معاملے کی جانچ جاری ہے اور ایسے میں ریا کی ضمانت پر رہائی جانچ میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے۔ قبل ازیں، این سی بی افسران انھیں گرفتار کر کے سب سے پہلے سائن اسپتال لے گئے جہاں ان کا میڈیکل کرایا گیا اور پھر این سی بی دفتر لے گئے۔


ریا کے وکیل ستیشمن شندے نے ضمانت کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت میں کہاہے کہ موجودہ معاملے میں ان کے موکل کو استغاثہ کی ضرورت نہیں ہے، جبکہ ایک معاملے میں گرفتار دونوں ملزموں کو ضمانت دے دی تھی۔ ایسے میں انہیں بھی مشروط ضمانت پر رہا کرنے کی اجازت دی جائے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے جڑے ڈرگ معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اداکارہ ریا چکرورتی کو منگل کو گرفتار کیا تھا۔

این سی بی نے ریا سے آج تیسرے دن پوچھ تاچھ کی۔ یہ پوچھ تاچھ پانچ گھنٹوں تک چلی۔ اس سے پہلے اتوار کو چھ اور پیر کو آٹھ گھنٹوں تک اس سے پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔ ریا کی ضمانت عرضی مسترد ہونے کے بعد اب انہیں رات جنوبی ممبئی میں این سی بی لاک اپ میں رات گذارنی ہوگی۔ انہیں کل صبح بائی کلا خواتین جیل میں منتقل کردیا جائے گا۔


بتایا جا رہا ہے کہ بدھ کی صبح ریا چکرورتی کو بھائکھالا جیل لے جایا جائے گا۔ آج ریا جیل نہیں جائیں گی کیونکہ جیل رول بک کے مطابق شام کو جیل قیدیوں کی گنتی کے بعد نیا قیدی نہیں لایا جاتا ہے۔ اس لیے منگل کی رات ریا این سی بی کے لاک اَپ میں ہی گزاریں گی۔ ایسی بھی خبریں آ رہی ہیں کہ ریا کے وکیل ستیش مانشندے سیشن کورٹ میں ضمانت کے لیے عرضی داخل کر سکتے ہیں۔ کل ہی سیشن کورٹ میں زید ولنترا اور باسط کی ضمانت پر بھی سماعت ہونی ہے۔ ان دونوں کو بھی ڈرگس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Sep 2020, 11:29 PM