بے سہارا جانوروں کا سہارا بنیں ریٹائرڈ آرمی آفیسر، وزیر اعظم نے کی تعریف

وزیر اعظم نے خط میں لکھا ہے کہ ناموافق حالات میں آپ کا بے سہارا جانوروں کے درد اور ضروریات کے لئے حساس ہونا اور ان کی بہبود کے لئے انفرادی سطح پر پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرنا قابل ستائش ہے۔

نریندر مودی، تصویر یو این آئی
نریندر مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان کے کوٹہ کی ہندوستانی فوج سے میجر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئیں پرمیلا سنگھ کی ہمدردی اور خدمت کے لئے تعریف کی ہے۔ دراصل کورونا میں لاک ڈاؤن کے دوران، جہاں لوگ اپنے گھروں میں راشن کا بندوبست کرنے میں مصروف تھے، اسی وقت میجر پرمیلا سنگھ نے اپنے والد شیام ویر سنگھ کے ساتھ بے سہارا جانوروں کی خبر گیری کی، ان کے درد کو محسوس کیا اور ان کی مدد کے لئے آگے آئیں۔

میجر پرمیلا اور ان کے والد نے اپنے سرمائے سے سڑکوں پر گھومتے ہوئے آوارہ جانوروں کے چارے اور ان کےعلاج کا انتظام کیا۔ وزیر اعظم نے میجر پرمیلا کی تعریف کرتے ہوئے ایک خط ارسال کیا ہے اور ان کی کاوشوں کو معاشرے کے لئے ایک تحریک قرار دی ہے۔


وزیر اعظم نے خط میں لکھا ہے ’’گزشتہ تقریباً ڈیڑھ سالوں میں، ہم نے مضبوطی کے ساتھ ناموافق حالات کا سامنا کیا ہے۔ یہ ایک تاریخی دور ہے جسے لوگ اپنی ساری زندگی نہیں بھولیں گے۔ یہ نہ صرف انسانوں کے لئے بلکہ انسانوں کی قربت میں بسنے والے بہت سے جانداروں کے لئے بھی ایک مشکل دور ہے۔ ایسی صورتحال میں آپ کا بے سہارا جانوروں کے درد اور ضروریات کے لئے حساس ہونا اور ان کی بہبود کے لئے انفرادی سطح پر پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرنا قابل ستائش ہے۔

اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ایسی بہت ساری مثالوں سامنے آئی ہیں جنہوں نے ہمیں انسانیت پر فخر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ پی ایم مودی نے امید ظاہر کی ہے کہ میجر پرمیلا اور ان کے والد اسی طرح کے اقدامات کے ساتھ معاشرے میں بیداری پھیلاتے ہوئے لوگ اپنے کاموں سے لوگوں کو مسلسل تحریک دیتے رہیں گے۔


اس سے قبل میجر پرمیلا سنگھ نے وزیر اعظم کو ایک خط لکھا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ جانوروں کی دیکھ بھال کا کام، جو انہوں نے لاک ڈاؤن کے وقت شروع کیا تھا، آج تک جاری ہے۔ خط میں بے سہارہ جانوروں کے درد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے معاشرے کے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے ان کی مدد کے لئے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔