سری نگر میں شب برات کے اجتماعات پر پابندی عائد

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات و خدشات کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے شب برات کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اجتماعات و عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات و خدشات کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے شب برات کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اجتماعات و عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

موصوف ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے جاری ایک حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ شب برات کی مناسبت سے اجتماعات کے انعقاد پر پابندیوں کے فیصلے کو متعلقہ حکام کی سفارشات اور زمینی سطح سے موصولہ رپورٹس کی بنیادوں پر عمل میں لایا گیا ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کے پیش نظر اس موقع پر پابندیوں کا نفاذ ناگزیر بن گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔


قابل ذکر ہے کہ ضلع میں ماہ مارچ کی 20 تاریخ سے کسی بھی قسم اجتماع اور عوامی نقل وحمل پر پابندی عائد ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کو یقینی بنایاجاسکے۔ ادھر وادی میں وائرس کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن کا سلسلہ گزشتہ قریب تین ہفتوں سے جاری ہے لوگ گھروں میں ہی محصور ہیں اور شادی بیاہ کی درجنوں تقریبات کی منسوخی کے علاوہ تعزیتی مجالس کے انعقاد سے بھی لوگ حد درجہ احتراز کررہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔