پنجاب: 424 اہم شخصیات کی حفاظت میں تخفیف، مان حکومت کا فیصلہ

پنجاب کی بھگونت مان حکومت نے 424 اہم شخصیات کی حفاظت میں تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن شخصیات کی سیکورٹی واپس لی گئی ہے ان میں ریٹائرڈ افسران اور سابق ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں۔

بھگونت مان / آئی اے این ایس
بھگونت مان / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

چنڈی گڑھ: پنجاب کی عام آدمی پارٹی حکومت نے 424 اہم شخصیات (وی آئی پی) کی حفاظت میں تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن اہم شخصیات کی سیکورٹی واپس لی گئی ہے ان میں متعدد ریٹائرڈ افسران اور سابق ارکان اسمبلی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حفاظت میں تخفیف سے قبل پنجاب کی نو تشکیل شدہ حکومت نے اس مسئلہ پر ایک جائزہ اجلاس طلب کیا تھا، اجلاس کے دوران اس بات پر غور و خوض کیا گیا کہ آیا اس 424 اہم شخصیات کو سیکورٹی کور دینے کی ضرورت ہے یا نہیں؟

اس اجلاس کے بعد ریاستی حکومت نے سیکورٹی میں تخفیف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ سیکورٹی واپس لینے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جا رہی ہے کہ پنجاب پولیس میں پہلے ہی عملہ کی شدید کمی ہے۔ ایسے حالات میں نظم و نسق کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے عوامی مقامات پر سیکورٹی اہلکاروں کی کمی کو پورا کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔


خیال رہے کہ اس سے قبل اپریل میں پنجاب حکومت نے سابق وزرا، سابق ارکان اسمبلی اور دیگر لیڈران سمیت 184 اہم شخصیات کی سیکورٹی واپس لینے کا حکم جاری کیا تھا۔ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی، کیپٹن امریندر سنگھ کے بیٹے رنیندر سنگھ اور کانگریس کے رکن اسمبلی اور قائد حزب اختلاف پرتاپ سنگھ باجوہ کی اہلیہ و خاندان کی سیکورٹی گزشتہ ماہ واپس لے لی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */