دہلی میں کورونا مریضوں کےصحت یاب ہونے کی تعداد میں کمی

انفیکشن کے بڑھتے قہر کی روک تھام کی کوششوں میں پابندی شدہ علاقوں کی تعداد آج 40مزید بڑھ کر 2505ہوگئی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

راجدھانی دہلی میں منگل کو کورونا وائرس انفیکشن کے 3,227نئے معاملے پھر سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد 2.76لاکھ کے پار پہنچ گئی لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ صحت یاب لوگوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے فعال معاملات میں پھر سے اضافہ درج کیا گیا ہے۔

دہلی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق راجدھانی میں فعال معاملات کی تعداد 2,76,325ہوگئی۔ اس دوران 2,778مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اب تک مجموعی طورپر 2,43,481لوگ کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے 48مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,320ہوگئی ہے۔


دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 59,102لوگوں کی جانچ کی گئی اوراس میں پازیٹیویٹی کی شرح 5.46رہی۔ یہاں وائرس کے مجموعی طورپر 30,20,158نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ راجدھانی میں فی دس لاکھ پر جانچ کی اوسط کا اعدادو شمار 1,58,995ہے۔ دہلی میں پازیٹیویٹی کی شرح مجموعی طورپر 9.15فیصد رہی ہے۔

راجدھانی میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد 401بڑھ کر 27,524پر پہنچ گئی جو پیر کو 27,123تھی۔ ان میں سے ہوم آئسولیشن میں 16,049ہیں۔ دہلی میں اموات کی شرح 1.93فیصد ہے۔


انفیکشن کے بڑھتے قہر کی روک تھام کی کوششوں میں پابندی شدہ علاقوں کی تعداد آج 40مزید بڑھ کر 2505ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ راجدھانی میں گزشتہ دنوں مسلسل چار ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آرہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔