دہلی میں کورونا کا قہر جاری، ایک دن میں کورونا کے 5،891 نئے مریض

دارالحکومت میں کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 89.82 فیصد رہ گئی جو جمعرات کے روز 90.05 فیصد تک پہنچ گئی تھی ۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دارالحکومت دہلی میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ ریکارڈ5،891 نئے کیسزسامنےآئے ۔ واضح رہےان کیسز کے آنے کے بعد دہلی میں کورونامتاثرین کی تعداد 3.81 لاکھ سے تجاوز کر گئی اور تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران مریضوں کے صحت یاب ہونے میں کمی درج کی گئی ہے ، جس کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق قومی دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی تعداد 3,81,644 ہوگئی۔ وہیں اس دوران مجموعی طور پر مزید 4،433 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک 3،42،811 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 89.82 فیصد رہ گئی جو جمعرات کے روز 90.05 فیصد تک پہنچ گئی تھی ۔


اسی دوران کورونا وبا سے مزید 47 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 6،470 ہوگئی ہے۔

تشویش کی بات یہ ہے کہ نئے کیسز کے بنسبت صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ایکٹو کیسزمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دارالحکومت میں کورونا کے فعال ایکٹو کیسز کی تعداد آج 1411 بڑھ کر 32،363 ہوگئی جو جمعرات کے روز 30،952 تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔