اعظم خان پر 3.27 کروڑ روپئے کا جرمانہ، زمین خالی کرنے کا حکم

آج ایس ڈی ایم کی ایک عدالت نے اعظم خان اور دیگر کے خلاف نوٹس جاری کر کے پی ڈبلیو ڈی کی زمین کو 15 دنوں کے اندر خالی کرنے کا حکم دیا ہے خالی نہ کرنے کی صورت میں اسے مسمار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

رامپور: اترپردیش کے رامپور پارلیمانی حلقے سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان پر ایس ڈی ایم کی عدالت نے 3.27 کروڑ روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور غیر قانونی طور سے حاصل کی گئی زمینوں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیتے ہوئے اسے پندرہ دنوں کے اندر خالی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

جمعرات کو ایس ڈی ایم کی ایک عدالت نے اعظم خان اور دیگر کے خلاف نوٹس جاری کر کے پی ڈبلیو ڈی کی زمین کو 15 دنوں کے اندر خالی کرنے کا حکم دیا ہے خالی نہ کرنے کی صورت میں اسے مسمار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ جب تک زمین خالی نہیں کی جاتی پی ڈبلیو ڈی کوفی ماہ 9.10 لاکھ روپئے ادا کرنے ہوں گے۔


اس سے قبل انتظامیہ اور پولس نے زمین غصب کرنے کے معاملے میں اعظم خان و دیگر کے خلاف 27 مجرمانہ مقدمے درج کیے ہیں، وہیں اعظم خان کا نام زمین مافیا کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے اسے ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے۔ اعظم خان پر اپنی پرائیویٹ یونیورسٹی کی تعمیر کے لئے کسانوں اور غریبوں کی زمین غصب کرنے کا الزام ہے۔ حکومت نے اس معاملے میں ایس آئی ٹی جانچ کا بھی حکم دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔