رام مندر کی تعمیر ہر حال میں ہوگی: یو پی نائب وزیر اعلیٰ

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ رام مندر کی تعمیر ہو کر رہے گی، بس عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اعظم گڑھ: اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے جمعرات یعنی 25 اکتوبر کو کہا کہ رام مندر کی تعمیر تو ہر حال میں ہوگی بس عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے۔

نائب وزیر اعلی کے جنگلات اور ماحولیات کے وزیر سنگھ چوہان کے والد کی موت پر اپنی تعزیت کا اظہار کرنے یہاں آئے تھے۔ اس سے قبل صحافیوں کے ذریعہ رام مندر پرپوچھے گئے سوال کے جواب میں اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرشاد موریہ نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے ۔ رام مندر کی تعمیر ہوکر رہے گی بس عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے۔

حکومت کا اس سلسلے میں کیا موقف ہے کہ سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کا اس ضمن میں موقف ایک دم صاف اور واضح ہے کہ پارٹی کے سربراہ امت شاہ کی میٹنگ آر ایس ایس کے بلانے پر ہوئی تھی۔ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے اس طرح کی میٹنگ آر ایس ایس کے ساتھ ہوتی رہتی ہے اس میٹنگ کو کسی اور چیزوں سے جوڑ کر نہ دیکھا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Oct 2018, 5:09 PM
/* */