راکیش ٹکیت پر حملہ: مشتعل کسانوں کا شاہراہ جام کر کے احتجاج

کسان لیڈرراکیش ٹکیت کی گاڑی پر راجستھان کے الور میں حملہ کے خلاف ناراض کسانوں نے مظاہرہ کیا اور کنڈلی میں مانیسر پلول (کے ایم پی) پہنچ کر جام لگادیا

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب
user

یو این آئی

سونی پت: کسان لیڈرراکیش ٹکیت کی گاڑی پر راجستھان کے الور میں حملہ کے خلاف ناراض کسانوں نے مظاہرہ کیا اور کنڈلی میں مانیسر پلول (کے ایم پی) پہنچ کر جام لگا دیا۔ بعد میں مورچہ کے رہنماؤں نے کسانوں کو واپس بلا لیا اور اس بارے میں بعد میں کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کے روز راجستھان کے ضلع الور میں پہنچنے پرٹکیت کی کار پر حملہ ہوا، جس کی وجہ سے گاڑی کے عقبی شیشہ ٹوٹ گئے۔ اس حملے کی اطلاع کسانوں میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ کنڈلی دھرنا پر بیٹھے سیکڑوں کسان اپنے درجنوں ٹریکٹر لے کر شام کے قریب ساڑھے سات بجے کنڈلی کے قریب کے ایم پی پر چڑھ گئے اور شاہراہ کو بلاک کر دیا۔


اچانک جام لگنے سے کے ایم پی پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔ کسانوں نے یہاں حکومت کے خلاف زبردست نعرے لگائے ۔ تھوڑی دیر بعد پولیس حرکت میں آئی اور کسانوں کو راضی کرنے کی کوششیں شروع کردیں ، لیکن مشتعل کسان راضی نہیں ہوئے۔

تقریبا 20 منٹ کے بعد ، متحدہ کسان فرنٹ نے کسانوں کو فون پر ایک پیغام دیا جو جام کررہے تھے کہ اس وقت جام نہ کریں اور واپس آجائیں۔ جام یا دیگر کارروائی کا فیصلہ بعد میں ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گا۔ تب کہیں جاکر کسانوں نے جام کھولا اور واپس دھرنے پر آگئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔