راجستھان ضمنی انتخابات: تین اسمبلی سیٹوں کے لئے ووٹنگ پر امن طریقے سے شروع

راجستھان کے راجسمند ، بھیلوارہ ضلع میں سہاڑا اور چورو ضلع میں سوجن گڑھ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز سکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ آج صبح سات بجے ہوا

علامتی تصویر / ٹوئٹر @IANSKhabar
علامتی تصویر / ٹوئٹر @IANSKhabar
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کے راجسمند ، بھیلوارہ ضلع میں سہاڑا اور چورو ضلع میں سوجن گڑھ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز سکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ آج صبح سات بجے ہوا۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح سات بجے تینوں اسمبلی نشستوں پر پر امن طریقے سے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ جیسے ہی ووٹنگ شروع ہوئی وہاں ووٹرز آنا شروع ہوگئے۔ ووٹنگ شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔

محکمہ الیکشن الیکشن نے صاف و شفاف انتخابات کے ساتھ ساتھ ’محفوظ‘ انتخابات کے لئے تمام ضروری اقدامات اور انتظامات کئے ہیں۔ عالمی مہاوبا کورونا کے پیش نظر ، تمام 1145 پولنگ اسٹیشنوں کو صاف ستھرا کرنے اور کورونا کی گائڈ لائن کی مکمل تعمیل کرانے کے ساتھ پر امن رائے دہندگی کے لئے انتظامات کیے گئے ہیں۔


سبھی پولنگ اسٹیشنوں کو ہائپوکلورائٹ سے سنیٹائز کردیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے قبل تھرملا سکینر کے ذریعہ ووٹرز کے درجہ حرارت کی پیمائش کی جا رہی تھی۔ کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر بغیر ماسک داخلہ نہیں دیا جارہا ہے۔ پولنگ سے قبل ووٹروں کو دستانے بھی مہیا کرائے جارہے ہیں۔ تمام پولنگ مراکز پر گولے بنائے گئے ہیں جہاں جہاں ووٹر معاشرتی فاصلے کے ساتھ اپنی باری کا انتظار کرنے کے لئے کھڑے ہیں۔

ان تینوں نشستوں پر 27 امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ جس میں 8 امیدوار سہاڑا سے ، 9 سوجان گر سے اور 10 راسمند سےانتخاب لڑ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Apr 2021, 9:19 AM
/* */