راجستھان اسمبلی ضمنی انتخابات: ولبھ نگر اور دھاریاواڑ میں ووٹوں کی گنتی جاری

کاؤنٹنگ سینٹر پر سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ کورونا ہدایات کے تحت تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔ کاؤنٹنگ سینٹر کا ایک دن قبل سینی ٹائزیشن کیا گیا تھا۔

ای وی ایم، تصویر آئی اے این ایس
ای وی ایم، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان میں ضلع ادھے پور کی ولبھ نگر اور ضلع پرتاپ گڑھ کی دھاریاواڑ اسمبلی ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی ضلع ہیڈکوارٹروں پر سخت حفاظتی انتظامات اور کورونا ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صبح 8 بجے شروع ہو گئی۔ ولبھ نگر اسمبلی حلقہ کے لئے ضلع ادھے پور ہیڈکوارٹر پر موہن لال سکھاڈیہ یونیورسٹی کیمپس اور دھاریاواڑ اسمبلی حلقہ کے لئے پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکوارٹر کے گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول نیمچ میں ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا کے مطابق ولبھ نگر اسمبلی کے ووٹوں کی گنتی 23 راؤنڈ میں مکمل ہوگی اور دھاریاواڑ اسمبلی کے ووٹوں کی گنتی 24 راؤنڈ میں مکمل ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے بعد راؤنڈ وار رجحانات دستیاب ہوں گے اور نتائج کا اعلان بھی جلد ہونے کا امکان ہے۔


کاؤنٹنگ سینٹر پر سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ کورونا ہدایات کے تحت تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔ کاؤنٹنگ سینٹر کا ایک دن قبل سینی ٹائزیشن کیا گیا تھا۔ پروین گپتا نے بتایا کہ اکاؤنٹنگ سینٹر کے مرکزی دروازے پر زیادہ تعداد میں لوگ جمع نہیں ہوں، اس لئے مرکزی دروازے پر دو تین جگہوں پر ڈور فریم میٹل ڈیٹیکٹر لگائے گئے ہیں تاکہ اکاؤنٹنگ سینٹر کے ہر داخلی راستے پر تھرمل اسکیننگ کے لیے میڈیکل اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تجربہ کار اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے اور سماجی فاصلے پر عمل کیا جا رہا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔