راجستھان: اشوک گہلوت نے راجیو گاندھی دیہی اولمپک کھیلوں کا کیا افتتاح

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشوک گہلوت نے کہا کہ ہم ان کھیلوں سے تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں اور ان کھیلوں نے پورے ملک میں مقبولیت حاصل کی ہے۔

اشوک گہلوت
اشوک گہلوت
user

یو این آئی

جودھ پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاست میں پہلی بار راجیو گاندھی دیہی اولمپک کھیلوں کا آغاز کیا۔ اشوک گہلوت نے جودھ پور ضلع کے لونی علاقے کے پال گاؤں میں منعقد ریاستی سطح کی تقریب میں ان کھیلوں کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشوک گہلوت نے کہا کہ ہم ان کھیلوں سے تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں اور ان کھیلوں نے پورے ملک میں مقبولیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ کھیل کو کھیل کے جذبے سے کھیلا جائے اور اس میں کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام جماعتوں کے لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔


اشوک گہلوت نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ با صلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے، ہار جیت کی بات نہیں، راجستھان کھیلے گا، راجستھان جیتے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کھیلوں سے راجستھان میں کھلاڑی آگے بڑھیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔