ہماچل اور اتراکھنڈ میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے تباہی جاری، اب تک 125 اموات

ہماچل میں بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں اب تک 63 افراد اور اتراکھنڈ میں 62 افراد ہلاک جبکہ چھ دیگر لاپتہ ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اس سال بارش اور سیلاب سے شمالی ہند کے ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ سب زیادہ شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے پہلے کے دور میں ہونے والی بارش اور سیلاب سے کیرالہ اور کرناٹک سب سے زیادہ سنگین طور پر زد میں آئے تھے۔ ہماچل میں بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں اب تک 63 افراد اور اتراکھنڈ میں 62 افراد ہلاک جبکہ چھ دیگر لاپتہ ہیں۔

ہماچل اور اتراکھنڈ میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے تباہی جاری، اب تک 125 اموات

اس دوران اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں بدھ کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچا کر واپس لوٹ رہے ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ، معاون پائلٹ سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والا تیسرا شخص مقامی بتایا جا رہا ہے۔

ہماچل اور اتراکھنڈ میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے تباہی جاری، اب تک 125 اموات

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ہیریٹج کمپنی کا ہیلی کاپٹر بدھ کی صبح اترکاشی کے موری تحصیل کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے کے بعد واپس لوٹتے وقت اراكوٹ کے قریب ایک تار سے بچنے کی کوشش میں ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں پائلٹ کیپٹن لال، کو- پائلٹ کیپٹن شیلیش اور گرام كھرسالی کے راج پال رانا کی موت ہو گئی۔

جنوبی بھارت کے کیرالہ اور کرناٹک کے کچھ حصوں میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے. کیرالہ میں اب تک 123، کرناٹک میں 62، گجرات میں 35، مہاراشٹر میں 30، اڑیسہ میں آٹھ اور آندھرا پردیش میں کشتی پلٹنے سے ایک لڑکی کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال میں بھاری بارش کے درمیان بجلی گرنے سے کم از کم آٹھ افراد کی جان چلی گئی ہیں۔


ہماچل اور اتراکھنڈ میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے تباہی جاری، اب تک 125 اموات

کیرالہ میں بھاری بارش کی وجہ سے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بدھ کو بڑھ کر 125 ہو گئی ہے جبکہ 17 افراد اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔


سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست کے مختلف اضلاع میں آٹھ اگست سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش اور اس کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے 1899 کنبوں کے 6286 افراد اب بھی 86 ریلیف مراکز میں رہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پانی کی سطح میں کمی کے بعد کئی مراکز سے لوگ اپنے اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔

ہماچل اور اتراکھنڈ میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے تباہی جاری، اب تک 125 اموات

ذرائع کے مطابق ملا پورم میں 60، قاضی کوڈ میں 17، وائناڈ میں 14، تریچور اورکنور میں نو نو، الپزا میں چھ، اڈوكی میں پانچ، كوٹايم اور كسارگوڈ میں دو دو اور پلاكڑ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ ملاپورم سے 11، وائناڈ سے پانچ اور كوٹايم سے ایک شخص سمیت 17 افراد لاپتہ ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سیلاب اور مٹی کے تودہ گرنے کی وجہ سے 1791 مکانوں کو مکمل طور پرنقصان پہنچا جبکہ 14559 مکانوں اور عمارتوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔