راہل، گہلوت اور پائلٹ ہماچل کے وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے شملہ پہنچے

کانگریس لیڈر راہل گاندھی، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ ہماچل پردیش کے نئے وزیر اعلی سکھوندر سنگھ سکھو کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے آج شملہ پہنچے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

جے پور: کانگریس لیڈر راہل گاندھی، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ ہماچل پردیش کے نئے وزیر اعلی سکھوندر سنگھ سکھو کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے آج شملہ پہنچے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق راہل گاندھی، اپنی بھارت جوڑو یاترا کے 95ویں دن کی صبح 6.00 بجے یاترا کی شروعات کرتے ہوئے، 13 کلومیٹر پیدل چلنے کے بعد شملہ کے لیے روانہ ہوگئے۔

گہلوت اور پائلٹ بھی شملہ کے لیے روانہ ہوئے اور تینوں لیڈر وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے شملہ پہنچ گئے۔ تقریب کے بعد راہل گاندھی راجستھان واپس آئیں گے اور اتوار کو بقیہ نو کلومیٹر کی شام کی پیدل یاترا مکمل کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔