ہندی بیلٹ کی ریاستوں میں ہی نہیں، ٹوئٹر پر بھی راہل گاندھی نے لہرایا پرچم

ایم پی، راجستھان، چھتیس گڑھ کے انتخابات میں کانگریس کے ذریعہ بی جے پی کو شکست دینے کے بعد سے سوشل میڈیا پر راہل گاندھی کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے۔ گزشتہ 6 مہینے میں ان کے 10 لاکھ فالوور بڑھے ہیں۔

راہل کی فائل تصویر
راہل کی فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر گزشتہ 6 مہینے کے دوران کانگریس صدر راہل گاندھی کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 6 مہینوں کے دوران تقریباً 10 لاکھ نئے یوزرس نے ٹوئٹر پر راہل گاندھی کو فالو کرنا شروع کیا ہے۔ سوشل میڈیا مارکیٹنگ پلیٹ فارم سوشل بیکرس کے ذریعہ جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2018 تک ٹوئٹر پر کانگریس صدر کے فالوورس کی تعداد جہاں 7.23 ملین تھی، وہیں اس کے گزشتہ چھ مہینے میں یہ تعداد بڑھ کر تقریباً 8.18 ملین ہو گئی ہے۔

ان اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ راہل گاندھی کی اس بڑھتی مقبولیت میں حال ہی میں ہندی بیلٹ کی تین ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے انتخابات میں کانگریس کے ذریعہ بی جے پی کو شکست دینے کے بعد تیزی آئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ان ریاستوں کے نتائج آنے کے بعد صرف دسمبر میں راہل گاندھی کے فالوورس میں 0.2 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی مہینے کی شروعات میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوا تھا۔

اپریل 2015 میں ٹوئٹر پر شروعات کرنے والے راہل گاندھی نے اب تک 4061 ٹوئٹ کیے ہیں۔ حالانکہ فالوورس کے معاملے میں راہل گاندھی فی الحال پی ایم نریندر مودی سے ابھی پیچھے ہی ہیں۔ وہیں 2009 میں ٹوئٹر پر شروعات کرنے والے اور اب تک 21826 ٹوئٹ کرنے والے پی ایم مودی بھی ہندوستان میں فالوورس کے معاملے میں کرکٹر وراٹ کوہلی اور اداکار سلمان خان کے پیچھے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔