راہل گاندھی کی چنچل گوڑہ جیل میں این ایس یو آئی کارکنوں سے ملاقات

تلنگانہ کے دو روزہ دورہ میں مصروف کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے شہر حیدرآباد کی چنچل گوڑہ جیل میں محروس پارٹی کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کے صدر اور دیگر کارکنوں سے ملاقات کی

راہل گاندھی
راہل گاندھی
user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ کے دو روزہ دورہ میں مصروف کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے شہر حیدرآباد کی چنچل گوڑہ جیل میں محروس پارٹی کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کے صدر اور دیگر کارکنوں سے ملاقات کی۔ گذشتہ روز ان کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم آج ملاقات کی اجازت کے بعد راہل گاندھی چنچل گوڑہ جیل پہنچے۔

چنچل گوڑہ جیل میں این ایس یو آئی کارکنوں سے دوپہر کے وقت ملاقات کے دوران راہل گاندھی کے ساتھ صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ عثمانیہ یونیورسٹی میں راہل گاندھی کے دورہ کی اجازت دینے سے وائس چانسلر کے انکار کے بعد این ایس یو آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا، جس کے بعد این ایس یوآئی کے صدر اور کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے کر چنچل گوڑہ جیل منتقل کر دیا تھا۔


اسی دوران تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لینے والوں نے بھی راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ ساتھ ہی انقلابی شاعر و جہدکار غدر کانچا ایلیا نے بھی راہل گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔